12 اکتوبر 2010 - 20:30

فلسطین کی قانونی حکومت کے وزیرا‏عظم اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ یورپ کو حماس کے بارے میں اپنے غلط موقف کا احساس ہوگیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نےاسلام نیٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تحریک حماس کے ساتھ مغرب کے رابطوں اضافہ ہورہاہے اوراس سے پتہ چلتا ہے کہ یورپی ممالک کو 2006 میں ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہونے والی تحریک حماس کے سلسلے میں اپنے موقف میں غلطی کا اندازہ ہوگیا ہے۔اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ یورپی ممالک متوجہ ہوگئے ہيں کہ حماس کے ساتھ ایک طاقت کے عنوان سے تعاون اور گفتگو کرنا چاہئے۔فلسطین کی قانونی حکومت کے وزیراعظم نے کہا کہ حماس یورپی ممالک کےحکام سے آئندہ ملاقات میں صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرےگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110